لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پرمسلم لیگ ن کا کہنگامی مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔عمران خان کے سیاسی اعلان کا مقابلہ کرنے کے لئے لیگی ارکان سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نے حمزہ شہبازی کی سربراہی میں 2گھنٹوں سے زائد بھرپور مشاورت کی اور عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے منصوبے کو روکنے کے لئے پنجاب میں گورنر راج لگانے سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئے۔
خاص خبریں
ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 670 Views
- 3 سال ago