خاص خبریں

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنے تجزیہ میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مودی سے بگڑتے تعلقات جنرل عاصم منیر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، بھارت کے ساتھ تنازع کے بعد جنرل عاصم منیر کو علامتی فتح دلانے کے لیے سٹیل کے اعصاب والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا، ۔
امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا بین الاقوامی دنیا میں قد بھی بلند ہوا جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر نئی عزت ملی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتا مخالفانہ موقف سے ہٹنے کو اہمیت دیتی ہے۔واشنگٹن ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق جنرل عاصم نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کے ساتھ تعلقات بحال کیے جس کی وجہ سے ٹرمپ نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ٹرمپ پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹوں میں صلاحیت کو دیکھتے ہیں۔
امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات اور جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرجنوبی ایشیا میں صدرٹرمپ کے نئے سٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں، وہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف ایک پیشہ ور، خاموش طبع، اورنظم و ضبط کے پابند فوجی افسر سمجھے جاتے ہیں۔
امریکی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خودنمائی اور سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا، ان کی خوبیاں انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت داربناتی ہیں، بھارت سیبگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات زیادہ اہم ہے۔
واشنگٹن ٹائمز نے بتایا کہ صدرٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، پاکستان نے جنگ بندی پر ٹرمپ کا شکریہ اور مودی نے ثالثی کا انکار کیا، فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پرفوجی حکومت عملی میں اہم کردار ادا کیا، ،۔ دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاک امریکہ تعلقات انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں، ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم نظرآرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے