سا ئنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں اب ایچ ڈی معیار کی تصویر بھیجی جاسکے گی

واٹس ایپ میں اب ایچ ڈی معیار کی تصویر بھیجی جاسکے گی

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے۔صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے۔صارفین کو جب بھی اعلیٰ معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔ البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجودتصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔واٹس کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri