کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا ریپلائی فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد تصویر، ویڈیو اور جِف کا فوری جواب دینا ممکن ہوگا۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ان اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کو دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہے یہ فیچر ان کو دستیاب ہے۔اگر صارفین اس فیچر کی دستیابی کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ میں جائیں کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ رپلائی بار سامنے آرہا ہے یا نہیں۔رپورٹکے مطابق یہ نیا ریپلائی بار صارفین کو مخصوص میڈیا کا چیٹ کے اندر اسکرین ہٹائے بغیر فوری جواب دینے کی سہولت دے گا جس سے گفتگو کا ربط برقرار رہے گا اور شیئر کیا گیا کونٹینٹ بامعنی رہے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو گفتگو کے دوران غیر ضروری خلل اندازی سے بچاؤ کا احساس بھی دلائے گا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
واٹس ایپ کا نیا ریپلائی فیچر آزمائش کے لیے پیش
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 423 Views
- 1 سال ago