آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دےد یا۔پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں آل آؤٹ ہوئی،سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان، سعود شکیل ، افتخار احمد، شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل ٹیم کو سنبھالااور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔سعود شکیل نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی یہ دوسری ففٹی مکمل کی جس میں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے جبکہ شاداب خان بھی 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کھیل
ورلڈکپ: نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 286 رنز پر آؤٹ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1026 Views
- 1 سال ago