رواں برس کے آخر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کی فاتح ٹیم بارے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمر ان فرحت نے پیشگوئی کی ہے ، انہوں نے خیال طاہر کیا کہ بڑے مقابلے کے دوران بولنگ اہم ہوگی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ بہتر سپنر ز ہیں ۔عمران فرحت کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس میچ میں پاکستان جیت جائیگا ، کیونکہ ہمارے پاس بھارت سے بہتر ونڈے ٹیم ہے ، اس میچ میں بولنگ اہم ہوگی ، جو مرکزی کردار ادا کریگی ، ہمارے پاس بہتر اسپنرز اور تیز گیند باز ہیں ہمارے پاس اچھے ہیٹرز بھی موجود ہیں ، جنہیں بیٹنگ کی بنیادی اہم باتوں کاعلم ہے ، دوسری طرف بھارتی کھلاڑی بہت زیادہ ٹی 20 کرکٹ کھیلتے ہیں اسی لیے انہیں اس کا تجربہ ہے ۔
کھیل
ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکر ا لیکن جیت کس کی ہوگی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے انتہائی اہم خبرآگئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 447 Views
- 1 سال ago