آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ دہرانے اور انگلینڈ بازی پلٹنے کیلئے پرعزم نظر آرہے ہیں میچ کے حوالے سے میلبرن کی سڑکوں پر میچ سے قبل جشن کا سماں ہے، پاکستانیوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے پاکستان جیسے سخت حریف کے خلاف کل ایک نیا آغاز کریں گے یہ بات کہی ہے انگلینڈ کے کپتان بٹلر نے اپنی پریس کانفرنس میں جبکہ فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مومینٹم بناہوا ہے اس کو فائنل میں بھی برقرار رکھیں گے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے
پاکستان
کھیل
ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا
- by Daily Pakistan
- نومبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 926 Views
- 2 سال ago