اسلام آباد:قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما پارلیمنٹ ہاس پہنچ گئے، عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والوں میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، مولانا فضل الرحمن اور دیگر شامل ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہوگا جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔
خاص خبریں
وزیراعظم ، آرمی چیف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار
- by Daily Pakistan
- مارچ 18, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 26 Views
- 19 گھنٹے ago