وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی کابینہ و اسمبلی اراکین کے ہمراہ زمان پارک آمد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی مفصل ملاقات سابق وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت فلاحی و ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے اہداف پر بھی عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و اراکینِ کابینہ و اسمبلی کی شہباز شریف کی جانب سے آزادکشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی شدید مذمت کی گئی وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو مطلوبہ مالی وسائل سے محروم رکھ کر نشانۂ انتقام بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی
مسئلۂ کشمیر پر وفاقی حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور معاملے پر سفارتکاری میں نمایاں کمی پر بھی شدید تشویش کا اظہار
چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے اور حکمتِ عملی کی مکمل حمایت کا اعلان اہلِ کشمیر کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے وزیراعظم و اراکینِ کابینہ و اسمبلی آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ جنگ بندی لکیر کے اطراف میں بستے کشمیریوں میں پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران پر گہری تشویش پائی جاتی ہے، پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا اہلِ کشمیر اور مسئلۂ کشمیر پر منفی اثر پڑا،عمران خان کے دورِ حکومت میں مسئلۂ کشمیر عالمی منظرنامے پر نمایاں تھا،
مرکزی حکومت کا اہلِ کشمیر سے رویّہ مشفقانہ، ریاستی عوام کیلئے مالی وسائل کی ترسیل مثالی تھی،چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے اصولی مؤقف کی مکمل تائید کا اعلان
پاکستان
وزیراعظم آزاد کشمیر کی کابینہ و اسمبلی اراکین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 670 Views
- 2 سال ago