اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
خاص خبریں
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سلامتی امور پر تبادلہ خیال
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1451 Views
- 3 سال ago