اداریہ کالم

وزیراعظم شہبازشریف کی امیرقطرسے ملاقات

idaria

قطرپاکستان کابرادراسلامی ملک ہے جس نے ہرآڑے وقت میں پاکستان کابھرپور ساتھ دیا اور پاکستان کے اندر سے غربت، بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار مفید انداز میں ادا کیا ۔قطر کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان کے ذمے واجب الادا آئی ایم ایف کی دوقسطیں بھی ادا کیں اور قطرنے یہ رقوم واپس لینے سے انکارکردیا اور کہاکہ یہ اس کابرادرانہ فریضہ بنتاتھا۔امیرقطر پاکستان کے ساتھ ساتھ بے لوث محبت کرتے ہیں ۔حال میں جب پاکستان معاشی بران کاشکار ہوا تو اس وقت قطرنے کئی ملین ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھوائے تاکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے نہ پائے۔ اس وقت قطر میں کئی لاکھ پاکستانی بسلسلہ روزگار مقیم ہیں اس کے ساتھ ساتھ قطر کی کئی ٹریڈنگ کمپنیاں پاکستان کے اندرسرمایہ کاری کئے ہوئے ہیںجہاں ایک جانب وہ پاکستان کی معاشی ترقی کاموجب بن رہی ہیں اوردوسری جانب وہ پاکستان میں بیروزگاری کے خاتمے کاسبب بھی بن رہی ہیں ۔قطر نے حال ہی میں پاکستانی ایئرپورٹس کی دیکھ بھال کے ذمہ داری لینے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ پہنچنے کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیر اعظم اور شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان دو طرفہ باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی اور سرمایہ کاری سمیت تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت بھی کی گئی،امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستانی سکیورٹی حکام کی شاندار کارکردگی کو سراہا، وزیراعظم نے بھی پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا،ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقعوں کو اجاگر کیا، سرمایہ کاری، تجارتی اور پاکستان سے ہنر مند افراد کی قطر برآمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بات چیت بھی کی گئی،امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا،دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر آمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی میں قطر کا بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔وزیراعظم پاکستان اپنے اس دورہ کے دوران قطر کے ساتھ مزید کئی مالی منصوبوں کے حوالے سے معاہدوں پردستخط کریں گے اورامید یہ بھی کی جارہی ہے کہ بعدازرمضان امیرقطر پاکستان کادورہ بھی کریں گے قطر اور پاکستان کے درمیان تعلقات اس وقت مزید مستحکم ہوئے جب سعودی عرب اورقطرکے مابین اختلافات وقوع پذیر ہوئے اورسعودی عرب میں قطر کی ایئرلائن اورقطر کواشیائے صرف کی فراہمی بند کردی تھی تو اس وقت پاکستان کی وزارت خارجہ نے خاموش ڈپلومیسی کامظاہر ہ کرتے ہوئے قطر اورسعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی ایک پل کاکرداراداکیاتھا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پرلانے میں اپناکرداربھرطریقے سے اداکیا۔وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ کے دوران سستی ایل این جی خریدنے اورسستے دامے پٹرول کی فراہمی کے معاہدے پردستخط کئے جانے کاامکان ہے ۔ہم امیدکرتے ہیں کہ وزیراعظم کایہ دورہ پاکستانی عوام کے لئے مفید ترثابت ہوگا کیونکہ قطراس وقت بین الاقوامی سطح پرایک مضبوط معاشی طاقت کے طورپرابھررہاہے اور دنیا کے جدید ترین ترقیاتی یافتہ ممالک میں قطر کی سرمایہ کاری موجود ہے اس لئے یہ امید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اپنے اس دورہ کے دوران قطر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کرنے پرراغب کرینگے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ
اسلام آباد پولیس جب تشکیل میں آئی تو اس کاسلوگن تھا مثالی پولیس۔یعنی پورے پاکستان میں اس پولیس نے ایک رول ماڈل کاکرداراداکرناتھا مگر بدقسمتی سے دوسرے صوبوں سے آنیوالے ڈپوٹیشن افسران نے اس پولیس کابھی وہی حال کردیاجو دیگرصوبوں کی پولیس کاہے مگر اس پولیس کاایک ڈیپارٹمنٹ ٹریفک پولیس مثالی رول کرداراداکیااور یہ ملک کاواحد شہر ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میںپہلی بارہیلمٹ ڈسپلن رائج کیااس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس شہرمیں اس نے جدید ترین اورمعیاری ٹریفک لائسنسنگ کا نظام رائج کیا جہاں اعلیٰ افسران ،ججز اوردیگرافسران کویہاں خودپیش ہوکرڈرائیونگ ٹیسٹ اوردیگرلوازمات کی ادائیگی کرناپڑتی ہے۔اس میں اعلیٰ فوجی افسران کوکوئی خصوصی استحقاق نہیں دیاجاتا اوراس کاتمام سہرااسلام آباد ٹریفک پولیس کے پہلے سربراہ اعظم تیموری کو جاتا ہے جنہوں نے ایک مضبوط بنیاد پراس ادارے کی تشکیل دی اورپھران کے بعدآنیوالے پیش رﺅں نے اس روایت کو مزیدآگے بڑھایا۔اس وقت ٹریفک پولیس کے انچارج ایک دیاانتدار پولیس افسر ڈاکٹرمصطفی تنویر کے ہاتھ ہے جواس روایت کو مزیدآگے بڑھانے پرکمربستہ ہیں ۔گزشتہ روز وفاقی ٹریفک پولیس نے پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅ ن جاری رکھتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت اورموثر بنانے کیلئے تشکیل دیے گئے اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈز کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وفاقی دارلحکومت کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیںاور سپیشل سکواڈ ز کو مزید فعال کردیا گیاہے جو اسلام آباد کے اہم مقامات اور شاہراﺅں پر تعینات ہیں ۔ اسپیشل سکواڈزپریشرہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کےلئے خطرناک ہے اور شہریوں کےلئے وبال جان ہیں۔ان کے خلاف کارروائی کرکے اسلام آباد کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
لیجنڈاداکارقوی خان بھی چل بسے
ٹی وی،فلم اور سٹیج کے معروف اداکار محمد قوی خان 80برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علاج کی غرض سے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا میں ہی مقیم تھے، قوی خان 1942میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز ، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ "نشان پاکستان”کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔اداکار قومی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔اداکار قوی کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بیٹے عدنان قوی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی،اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز قوی خان کی صلاحیتوں کا ریاستی اعتراف ہے۔ لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں قوی خان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri