وزیر اعظم شہباز شریف نے سٹریٹجک سرکاری اداروں کے علاوہ تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کا اعلان کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کا نجکاری پروگرام 2029-2024 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کو سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری کوالیفکیشن کا عمل مئی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے ضروری مشاورتی عمل جاری ہے، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، متحدہ عرب امارات۔ کے ساتھ حکومت سے حکومت کا لین دین کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- by Daily Pakistan
- مئی 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 503 Views
- 8 مہینے ago