پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے سابق نائب وزیراعظم کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے سابق نائب وزیراعظم کی وفات پر اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیر اعظم ووبانگ گو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ووبانگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے جنہوں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ووبانگ کا 2006 میں دورہ پاکستان ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں اس مشکل وقت میں ان کے خاندان اور چینی عوام کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے