وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاءکی سمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی و صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس بلایا ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاءکی دوبارہ سمگلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔شہباز شریف نے وزارت توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزارت داخلہ کو آنے والے دنوں میں سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اہم ترین ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاو¿ن دوبارہ شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر نوٹس لے لیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 466 Views
- 10 مہینے ago