پاکستان خاص خبریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے لیے روانہ ہو گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس (CICA) کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف 12-13 اکتوبر 2022 کو قازقستان کے شہر آستانہ میں CICA کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام پر مشتمل وفد وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہے وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو CICA کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد فورم کے طور پر CICA کی اہمیت کو واضح کریں گے۔ وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم مختلف CICA رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جن کا مقصد ان ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے