اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیردفاع اور وزیر اطلاعات ونشریات شریک ہیں۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہیں۔دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں خالد مقبول صدیقی ،اسلم بھوتانی، خالد مگسی، خرم دستگیر، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس کے ایجنڈے میں موجودہ سیاسی و عدالتی صورتحال پر تبادلہ خیال شامل ہے۔ وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔ اہم اجلاس میں خطے کی صورتحال، پاک امریکا تعلقات پر غور کیا جائے گا۔
خاص خبریں
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
- by Daily Pakistan
- اپریل 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 536 Views
- 3 سال ago

