نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پنجاب بھر میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں کلین پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ میں پنجاب میں کچرا صاف کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی ڈیڈ لائن ہے جس کے بعد دیکھیں گے کہ کہاں کارروائی ہوئی ہے۔ جہاں نہیں۔مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی گلیاں، سڑکوں پر گندے پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات دلائی جائے۔
پاکستان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں صفائی ستھرائی کیلئے ایک ماہ کا ٹاسک دیدیا
- by Daily Pakistan
- فروری 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 524 Views
- 9 مہینے ago