وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔
پاکستان
وزیراعلی پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
- by Daily Pakistan
- اپریل 23, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 8 گھنٹے ago