وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اور وزیرِ دفاع یاسر گلر نے ملاقات کی۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف، مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہو گا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم نے غزہ اور ایران کے تناظر میں دو طرفہ قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔اس موقع پر ترکیہ کو پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی بھی دعوت دی گئی۔
خاص خبریں
وزیرِ اعظم سے ترک وزیرِ خارجہ و دفاع کی ملاقات، آرمی چیف بھی موجود
- by Daily Pakistan
- جولائی 9, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 5 گھنٹے ago