پاکستان

وزیر اعظم سے خواجہ آصف کی ملاقات، اہم تعیناتی پر مشاورت

shahbaz sharif and khowaja asif

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ ہے انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف آج پھر وزیراعظم شہباز شریف کے پاس گئے، جہاں انہوں نے اہم امور اور تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے