اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے صدر امام علی رحمان کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ اور تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران تعلقات کے مزید فروغ کے لیے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ دونوں رہنماں کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغز تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہا۔ اور صدر تاجکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان میں گلیشئیر کی حفاظت کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر امام علی رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے ہیثم بن طارق کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔
پاکستان
وزیر اعظم کا مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 29, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 48 Views
- 5 دن ago