وزیر اعظم شہباز شریف کے بڑے بیٹے سلمان شہباز بڑی مشکل میں پھنس گئے بیشتر اکاؤنٹس منجمد ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بیٹے سمیت اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی 7ستمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا گیاہے۔
حکم نامے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے مزید 13بینک اکاؤنٹس منجمنڈ کرنے کا کہا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ شوگر ملزکے اکاؤنٹس ،رمضان شوگر ملز ،چنیوٹ پاور، شریف فیڈ اور یونی ٹاس سٹیل کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں ، ساتھ ہی عدالتی حکم پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے پر بینک افسران کو شوکاز جاری کیا گیا ہے ۔