ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کا اپنے لئے پروٹوکول اور سکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم مثالی کام ہے چودھری پرویزالٰہی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمدو رفت کے دوران سگنل ٹو سگنل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے گا یہ بات انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہی وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ہونے والی تکلیف کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں پنجاب میں ٹریفک کے نظام اور ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک پولیس کو”باڈی کیم“سے آراستہ کیا جائے گا عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اصل ایجنڈا ہے ہمارے کام اشتہاروں میں نہیں، حقیقت میں نظر آتے ہیں حقیقی آزادی مارچ ایک انقلاب بن چکا ہے حقیقی انقلاب کاغذی لیڈروں کو انجام تک پہنچانے والا ہے۔
پاکستان
وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کا اپنے لئے پروٹوکول اور سکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم مثالی کام ہے فیاض الحسن چوہان
- by Daily Pakistan
- نومبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1471 Views
- 3 سال ago