پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا: ترجمان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا: ترجمان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے، عوام نے قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا، 99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر سال ایک لاکھ گھر دینے کا عوام سے وعدہ کیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال دسمبر میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کر لیا جائے گا، وزیر اعلیٰ آج ایکسپو سینٹر لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی، نئی اسکیم کے تحت زمین بھی پنجاب حکومت دے گی اور گھر بھی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے