کالم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کامیاب دورہ چین

قارئین کرام پاک چین دوستی ہمیشہ ہی مثالی رہی ہے اس وقت پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان کو دنیا بھر سے اپنے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کا اس سلسلہ میں چین کا دورہ اہم ترین نوعیت کا دورہ بن گیا ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیجنگ شہر کا دورہ کیا وزیر اعلی محسن نقوی نے بیجنگ میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں۔پولیسنگ کے نظام کا مشاہدہ کیا وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک نظام اور روڈ انفراسٹرکچر کا بھی جائزہ لیا ۔پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کا مشاہدہ کیا وزیر اعلی کے دورہ چین کے موقع پر صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی ہمراہ تھے،وزیر اعلیٰ نے وفد کے ہمراہ چین کے صوبہ ننشیا میں ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کیا ۔جہاں پر وزیر اعلی نے اس امر کا اظہار کیا کے زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔چینی اعلی حکام کا کہنا تھا کے پنجاب سے سرکاری وفد کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے پنجاب اور ننشیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کی وزیر اعلیٰ اور پنجاب حکومت کے اعلی وفد نے دورہ چین کے دوران مختلف مقامات کا دورہ کیا چین کے صوبہ ننشیا میں انٹرنشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم چین عرب ایکسپو کے شرکت کی وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈز سیٹز فورم کا افتتاح کیا جو پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعلی نے تھرڈ ننشیسا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سیٹز فورم کا افتتاح کیا یوہائی کے کانفرنس ہال میں آمد پر وزیراعلی پنجاب کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تھرڈ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کے ہمارا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔پاک چین تعلقات پورے خطے میں امن،استحکام اورخوشحالی کےلئے ضروری ہیں۔پاکستان اور چین کے مزید مضبوط، جامع اور ہمہ گیر تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد کیلئے ناگزیر ہے ۔ پاکستان اور چائنہ آل ویدر کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔ پاکستان اورچین کی دوستی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے ۔ روشن اور تابناک مستقبل کےلئے پاکستان اور چین کو آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان اور چین گزشتہ 7دہائیوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ پاکستان اور چائنہ ثابت کر چکے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات کیلئے باہمی اعتماد اور انڈر سٹیڈنگ ناگزیرہے۔ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10ویں سالگرہ منا ئی جا رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجرسی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔ فرینڈ شپ فورم میں شرکت اور آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔کیمونسٹ پارٹی اور ننشیا کے عوام کا فرینڈ شپ فورم میں میزبانی پر مشکورہوں ۔ فورم نے ہمیں مل بیٹھنے اور اجتماعی دانش سے مستفید ہونے کا نادرموقع فراہم کیا-ماضی میں بہت سے چینی بھکشوشاہراہ ریشم پر سفر کر کے گندھارا اور وادی سندھ کی لازوال تہذیب کامشاہدہ کرچکے ہیں۔چینی بھکشوپاکستان میں ہزاروں سال پرانی تہذیب میں پوشیدہ علم اوردوستی کے پیغام سے استفادہ کرچکے ہیں۔ سفارتی تعلقا ت کی شروعات سے متعدد شہراور صوبوں کے دوستی او ہم آہنگی کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے شہروں اور صوبوں نے آپس میں تعلقات کو مضبوط رکھا۔ پاکستان اور چین کے 43صوبوں اور شہروں نے دوستی کے رشتے قائم کر کے ہمارے مستقبل کے تعلقات کےلئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔پاک چین روابط باہمی اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ سی پیک اور چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت فراہم کی ہے۔چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے۔ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔ ہمارے لیڈرز نے دونوں ممالک کے مفاد کیلئے سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سپیشل اکنامک زون اور گوادر ڈویلپمنٹ کے فاسٹ ٹریک پر گامزن ہیں۔سپیشل اکنامک زون کے سلسلے میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کر چکا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری اور چیئرمین کاشاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا قارئین کرام پاک چین دوستی پاکستان کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا نگران وزیر اعلیٰ کے دورے کے ثمرات جلد ملنا شروع ہوجائیں گئے چین کے مختلف ہسپتالوں۔ میں وزیر اعلی کے دورے اس بات کی عکاسی ہے کے بہت جلد صوبہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کی ری ویمنگ کے دوران چینی ہسپتالوں کو مدنظر رکھا جائے گا بلا شعبہ وزیر پنجاب محسن۔ نقوی صوبہ پنجاب کی بہتری کےلئے ہر ممکن اقدام اوٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے