وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتِ حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماں نے ملاقات میں خیبر پختون خوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پرویزخٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شرپسندوں کے حملے میں شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی۔
پاکستان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پرویز خٹک کی ملاقات
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 2 گھنٹے ago