جرائم خاص خبریں

وفاقی پولیس نے خا تو ن کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

murder

پولیس تھا نہ نون اور انو سٹی گیشن ونگ پولیس ٹیمو ں نے جدید ٹیکنکل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے خا تو ن کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آ لہ قتل بر آمد کرلیا، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے ریما نڈ حا صل کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق مدعی مقدمہ نے تھا نہ نون میں درخواست دی کہ مو رخہ 7 اکتوبر کو اس کے بہنو ئی نے فون کر کے بتا یا کہ نامعلو م ملزم نے آ پ کی بہن کو تیز دھا ر آ لہ سے قتل کر دیا ہے ،جس پر تھا نہ نو ن پولیس نے مقدمہ نمبر721 مورخہ 07.10.2022بجرم 302 پولیس کی مدعیت میں درج رجسٹر کیا۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے وقوعہ کانوٹس لیتے ہوئے کیپیٹل پولیس آ فیسرآپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورڈویژنل پولیس آفیسر انڈسٹریل ایریاسرکل اسلام آباد کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے تمام تر موجود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیو من ریسورسز کی مدد سے قتل کی واردات میں ملوث ملزم فیصل محمودکو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پولیس ٹیم نے آ لہ قتل چھری بھی بر آمد کرلی، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے ریما نڈحا صل کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri