خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی، اپنا صوبائی وفد بہت جلد افغانستان بھیج رہا ہوں، ہم ان سے بات چیت کر کے مسائل کا حل نکالیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ دو ہفتے کے اندر وفد افغانستان جا کر بات چیت کرے گا، وفد میں تمام قبائل کے مشران شامل ہوں گے اور پوری امید ہے کہ وہ ہمارے جرگے کے ساتھ تعاون کریں گے۔وزیراعلی کا کہنا تھاکہ ملک میں سیاسی مخالفت پرمقدمات بنائیجا رہیہیں، القادر ٹرسٹ بنانے پربانی پی ٹی آئی کو اندررکھاگیاہے اور القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم دی جا رہی تھی۔
پاکستان
وفاق کو افغانستان کیساتھ مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی، اپنا وفد بہت جلد بھیج رہا ہوں: وزیراعلی کے پی
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 12 Views
- 4 گھنٹے ago