دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاﺅ سے بہاﺅ لنگر کے قریب حفاظتی بند ٹوٹ گئے ، 90 دیہات کی آباد یاں ڈوب گئیں ۔ستلج میں بہاﺅلنگر کی حدود میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ، پانی کی تندو تیز لہریں حفاظتی بندوں کو بہا لے گئیں اور سیلابی پانی نوے دیہات کی درجنوں آبادیوں میں داخل ہوگیا۔سڑکیں زیر آب بند ٹوٹنے سے آبادیوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ، لوگ چاروں طرف سے پانی میں گھر گئے اور انہیں نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 2 ہزار 547 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
پاکستان
موسم
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! پانی کے تیز بہاﺅ سے حفاظتی بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، 90 دیہات میں پانی داخل
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 544 Views
- 1 سال ago