آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی تارکین وطن کی تنظیموں ”میں ہوں پاکستانی اور پاک فرینڈز آسٹریا“ کے زیراہتمام بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ احتجاج ویانا انٹرنیشنل سینٹر میں کیا گیا جہاں اقوام متحدہ کے دفاتر واقع ہیں۔اس احتجاج کا اہتمام عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کیے گئے وعدوں کی یاد دلانے کے لیے کیا گیا تھا ۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر اب بھی سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے۔
پاکستان
ویانا میں پاکستانی تارکین وطن کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 611 Views
- 3 سال ago