کھیل

ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے ،یا نہیں ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے ،یا نہیں ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

واضح ہو گیا ہے کہ روہت شرما اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے تاہم میگا ایونٹ میں اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ویرات کوہلی کی میگا ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ہے۔جے شاہ کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑیوں کو ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹی کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کی مدد کرنا ضروری ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ویرات کوہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی 15 سال میں ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹی مانگ رہا ہے تو اس کا مطالبہ کرنا اس کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اس قسم کے کھلاڑی نہیں کہ بغیر کسی وجہ کے چھٹی مانگیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے