کھیل

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 5 اپریل اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔وارم اپ میچز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گرانڈ اور ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 5 اپریل کو تھائی لینڈ، 7 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے