دنیا

ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس بلائے گا۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچا اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں موجود بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے