فیصل آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔فیصل آباد میں تیسری آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں، خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں، تعلیم چل سکتی ہے لیکن خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے،وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- فروری 22, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 17 Views
- 8 گھنٹے ago