پاکستان

ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے: خواجہ آصف

ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغان سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کا فرض ہے کہ وہ امن کی ضمانت اور فروغ یقینی بنائے۔ان کا کہنا ہے کہ خیر سگالی اور نیک خواہشات یک طرفہ نہیں ہو سکتیں۔سابق وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمد و رفت اور تجارت تک محدود نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مریضوں کے تیمار داروں کے لبادے میں دہشت گرد پاکستان آ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہو رہے ہیں، پسِ منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے