کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں سب کچھ نیا ہوگا

کراچی: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں سب کچھ نیا ہوگا جب کہ نئے فارمیٹ میں نئی لوکیشن پر 20 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ایک نئے انداز میں نئے مقام پر زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈیز کے ساتھ شریک میزبان امریکا میں پہلی بار شوپیس ایونٹ کے میچز منعقد ہوں گے، میزبان ہونے کے ناطے ویسٹ انڈیز اور امریکا نے پہلی2 نشستیں بک کرا لی ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ اور رنراپ پاکستان سمیت ٹاپ 8 ٹیمیں اگلے میگا ایونٹ میں براہ راست جگہ بک کرا چکی ہیں،بنگلادیش اور افغانستان نے بھی رینکنگ کی بنیاد پر ایونٹ میں انٹری حاصل کرلی، باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ آنے والے عرصے میں منعقد ہونے والے ریجنل ٹورنامنٹس سے ہوگا۔اگلے ایڈیشن میں ابتدائی اور سپر 12 راو?نڈ نہیں ہوگا، 20 ٹیموں کو 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ابتدائی 2 ٹیمیں سپر 8 راو?نڈ میں جگہ بنائیں گی، جہاں پر ان کے درمیان مقابلے ہوں گے۔آئی سی سی کو نئے فارمیٹ کے ساتھ ورلڈ کپ زیادہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri