سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کی گرفتاریوں پر ایکشن لیتے ہوئے غیر ذمہ داری اور سکیورٹی میں ناکامی پر سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی کو 4 ماہ کیلئے معطل کر دیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو 4 ماہ کے لئے معطل کیا ہے، پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔سردار ایاز صادق نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی، ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاس سے پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاس سے ہونے والی گرفتاریوں پر ایکشن ہوگا اور اس پر ہر صورت سٹینڈ لینا پڑے گا، ناصرف سارے گیٹس (دروازوں)کی بلکہ ہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیں۔
پاکستان
پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی ناکامی: سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 160 Views
- 3 مہینے ago