پاکستان

پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھر دو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا: رہنما مسلم لیگ ن

عدلیہ نواز شریف کیس سے تصحیح کا آغاز کرے، خواجہ آصف،وزیر دفاع

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا بغیر نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے کہ جیلیں بھر دو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے۔یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے کہ زمان پارک پہنچو، مجھے بچاؤ، عدالت کو کہتا ہے کہ میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہو سکتا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں، یہ نواز شریف تھے جو بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے