پاکستان

پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمی بخاری

پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمی بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ دو بھائی ہیں، انہیں مل کر کام کرنا ہے، پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے۔عظمی بخاری نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا جلا گھیرا اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا قومی خدمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب قوم کا مفاد ہوتا ہے تو یہ ہڑتال پر چلے جاتے ہیں، اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو قوم کے مفاد کا کام سونپا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کچھ سیاست دان دہشت گردوں کی لاشیں لینے کے لیے اسپتال پہنچ جاتے ہیں، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے خود کو سیاست دان کیسے کہہ سکتے ہیں۔ عظمی بخاری نے تھیٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو فعال بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، تھیٹر میں گانے کا لازمی ہونا ضروری نہیں ہوتا، جو لوگ فیملی تھیٹر چاہتے ہیں وہ میرا ہاتھ ضرور مضبوط کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلی نے اسپورٹس بورڈ کو جتنا فنڈ دیا اس سے پہلے کبھی نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے