کھیل

پاکستانی اسکواڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 اکتوبر کو برسبین، 20 اکتوبر کو میلبرن جائے گا

پاکستانی اسکواڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 اکتوبر کو برسبین، 20 اکتوبر کو میلبرن جائے گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ مقابلے کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کا فائنل کھیلنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن پہنچیں گے، بابر اعظم کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔

تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی اور بلے باز فخر زمان 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے، جبکہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ بطور دوسرے فزیوتھراپسٹ کے آئیں گے۔

میتھیو ہیڈن بھی کل رات ہی قومی اسکواڈ کے لیے بطور اتالیق (مینٹور) خدمات سرانجام دینے کو شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہو جائیں گے، وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کے ساتھ ہوں گے گے، اس عرصے میں مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے