پاکستان

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی فوج کو واپس بھیج دیا گیا

pak fogi

لاہور:پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے پاک انڈیا سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کے ایک اور جوان کو واپس بھیج دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف انڈیا کا جوان بدھ کی صبح ہیڈ سلیمانیکی کے علاقے میں پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاکستان رینجرز پنجاب نے گرفتار کرلیا۔بی ایس ایف پنجاب سے تعلق رکھنے والا اہلکار بین الاقوامی سرحد پر پٹرولنگ کے دوران ا پنے دیگر ساتھیوں سے الگ ہوگیا اور شدید دھند کے باعث پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد پاکہستان رینجرز اور بی ایس ا یف کے مقامی کمانڈروں نے مابین فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں بی ایس ایف حکام نے تسلیم کیا کہ ان کا جوان غلطی سے رائفل سمیت پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔پاکستان ریجرز نے خیر سگالی کے طورپر بھارتی اہلکار کو واپس بی ایس ایف کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے