خاص خبریں

پاکستانی سیاست کو اس وقت نوازشریف کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ وہ عمران خان سمیت کسی سیاستدان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہشمند نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے، عمران خان کے دور حکومت کا آئی ایم ایف معاہدہ سامنے آنا چاہیے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران خان سمیت کسی سیاست دان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہشمند نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پورا کیریئر دیکھ لیں، بیانیہ اور سیاسی سوچ نظر نہیں آئے گی، پی ٹی آئی چیئرمین نے ہمارے ساتھ عدلیہ بحالی مہم میں استعفیٰ بھی دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا ہماری سوچ سے علیحدہ ہونا فطری بات تھی، 2008 میں ہمارا مشترکہ اپوزیشن کا ایجنڈا نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri