علاقائی

پاکستانی لڑکے سے فیس بک پر دوستی؛ بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی

پاکستانی لڑکے سے فیس بک پر دوستی؛ بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی

دیربالا: پاکستانی لڑکے سے فیس بک پر دوستی کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے دیر بالا پہنچ گئی۔بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہو گئی تھی جس کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔بھارتی لڑکی انجو کا بیان ہے کہ ہم دونوں کے درمیان فیس بک پر ہوئی دوستی محبت میں بدل چکی ہے میں نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔سیکیورٹی ذرائع نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں بتایا ہے کہ انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دونوں نے شادی کی یا نہیں۔ڈی پی او دیر بالا مشتاق خان نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کہ بھارت سے فیس بک دوستی کے بعد لڑکی دیر پہنچی ہے، لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، انڈیا سے دیر بالا آنے والی لڑکی پولیس کے ساتھ ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں لڑکی سے تفتیش کررہی ہیں، لڑکی جیسے ہی کلیئر ہوگی تو میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے