پاکستان

پاکستان اور افغانستان باہمی مشاورت سے مشترکہ کمیشن بنائیں، فضل الرحمان

الیکشن کے انعقاد کا معاملہ، فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مشاورتی کمیشن بنانے کی تجویز دے دی۔پشاور میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی مشاورت سے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں، اس حوالے سے جے یو آئی کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کو منصوبے کے تحت معاشی بدحالی کی طرف لے جایا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کےلیے مغرب نے تحریک انصاف کی حمایت کی۔جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیے معاہدے کے بعد اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے، عمران خان کے کیے کی سزا آج قوم بھگت رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے