پاک ایران کشیدگی، چین نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دنیا کے اہم ممالک ہیں۔ امید ہے کہ پاکستان ایران اختلافات بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان ایران تعلقات پرامن طریقے سے حل ہوسکتے ہیں، ہم دونوں ممالک سے کہتے ہیں کہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اقدار کے مطابق آگے بڑھانا چاہیے۔چین کے قونصل جنرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اپنے اچھے دوست پاکستان اور اچھے دوست ایران سے کہتا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دنیا
پاکستان ایران تعلقات پرامن طریقے سے حل ہوسکتے ہیں،چین نے ثالثی کی پیشکش کر دی
- by Daily Pakistan
- جنوری 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 915 Views
- 1 سال ago