پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے مرکزی دفتر میں لانگ مارچ میں شرکت کےحوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق ایم این اے امجد علی خان۔ ایم پی اے ملک احمد خان بھچر ۔سینئر نائب صدر اسحاق خان کامری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نوید رفیع نےشرکت کی۔اجلاس میں ضلعی عہدیداروں سمیت میانوالی شہر کے کارکنوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حقیقی آزادی مارچ قافلہ 4 نومبر بروز جمعہ صبح 9 بجےمیانوالی سےداؤدخیل انٹرچینج کے لئے روانہ ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ میانوالی سے 15 سے 20 ہزار لوگوں کاایک بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شریک ھونے کےلئے تیارھے۔تمام انتظامات مکمل کرلئےگئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گاڑیوں کی تعداد ٹارگٹ سے زیادہ ہو گئی ھے۔میانوالی کےتمام پارلیمنٹیرینز اور کارکن ایک ہی کیمپ میں قیام کریں گے۔عمران خان کےحکم سے پہلے کوئی کارکن اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہوگا۔مارچ کےشرکاء مکمل طور پرامن رہیں گے۔لانگ مارچ کا واحد مقصد ملک میں جمہوریت کی بقاء اور عوامی حکومت کےقیام کیلئے صاف وشفاف فوری الیکشن ہیں۔
علاقائی
پاکستان تحریک انصاف میانوالی کا لانگ مارچ میں شرکت کےحوالے سے اجلاس
- by Daily Pakistan
- نومبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 369 Views
- 3 سال ago