پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل جاوید خان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ خون میں لت پت فیصل جاوید خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل جاوید خان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ خون میں لت پت فیصل جاوید خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
The guy on back side of attacker did such an instant move which saved IK and many others!#ImranKhanLongMarch#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن #imrankhanourredline pic.twitter.com/dOImGiPFIH
— Nairobi (@AqsaJawadAli) November 3, 2022
وزیر آباد میں ظفر علی خان چوک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور فیصل جاوید خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ،جو بھی اس کے پیچھے ہے وہ کان کھول کر سن لیں ہم اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے دوستوں کو گولیاں لگی ہیں، احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، یہاں ہمارے فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہیں، ایم پی اے صاحب کو بھی گولی لگی ہے ، لیکن عمران خان کو گولی ماری گئی ، اس نے نشانہ سینے کا لیاتھا ، دو لوگوں نے پکڑ کر بندوق نیچے کی اس کی وجہ سے بچت ہوئی ہے ۔
میڈیا کے مطابق عمران خان کا کنٹینر چلتا ہوا وزیر آباد میں کچہری کی طرف بڑھ رہا تھا کہ گلی کے اندر سے ایک شخص نمودار ہوا جس نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اس کے بعد اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، کنٹینر پر موجود افراد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، عمران خان فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوئے تاہم وہ خیریت سے ہیں اور انہیں کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھا کر فوری نامعلوم مقام پر روانہ کر دیا گیا، فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی کنٹینر کو روک دیا گیا ، مارچ میں شریک لوگوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

