پاکستان معیشت و تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈ رڈانڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈ رڈانڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی۔ 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کے بعد 100 انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے