پاکستان

پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا ، منیر اکرم

پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا ، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ پولیس ڈے کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پولیس کا کردار اہم ہے، پاکستان پولیس عالمی امن مشنز کا ایک اہم جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز دنیا کے مختلف حصوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یواین پولیس آج کے ڈیجیٹل دور میں پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں مثر کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے