خاص خبریں

پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا، محسنوں کے ساتھ ایسا رویہ قابل افسوس ہے، شہباز شریف

اقوام متحدہ شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے: شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم سمیت سیاسی قائدین نے جڑانوالہ میں گرجا گھر کی بے حرمتی اور مسیحوں کی املاک کو جلانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔‎سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا جڑانوالہ میں چرچ کی بے حرمتی، مسیحیوں کے گھر جلانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت ‎ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا، ایسے محسنوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ‎ مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ہے، ہم یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جڑانوالہ میں جو ہورہا ہے ‎ایسے اقدامات کی اسلام، آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا،‎علماء اور مشائخ عظام قرآن و سنت کے منافی ایسے قابل نفرت اقدامات کی بھرپور مذمت کریں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ ‎پوری قوم کے لئے قابل مذمت، باعث افسوس اور باعث ندامت ہے، پنجاب حکومت نذر آتش کئے گئے چرچ اور گھروں کی بحالی کے اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‎ایک بار پھر سانحہ 9 مئی کی یاد تازہ ہوگئی ہے اور قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے جڑانوالہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، ہمارے مذہب میں عبادت گاہوں کے احترام کا درس دیا گیا ہے، انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے